شدت پسندوں کی طرف سے نوجوان کو قتل کرنے کے دلخراش واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘

متعلقہ حکام کو واقعے کی تیزرفتار انکوائر ی کرنے اوررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے‘ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب عناصر کو عبرتناک سزاد ی جائے گی‘ درندگی کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ جلد انجام کو پہنچیں گے ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

ہفتہ 30 مئی 2020 22:20

کوئٹہ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی شدت پسندوں کی طرف سے نوجوان کو قتل کرنے کے دلخراش واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعے کی تیزرفتار انکوائر ی کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے‘ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب عناصر کو عبرتناک سزاد ی جائے گی‘ درندگی کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں جلد انجام کو پہنچنے گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط،ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ،کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ زخمیوں کی جانب سے نشاندہی کرنے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور لواحقین کی جانب سے سے تمام کمانڈ مکمل کیے جانے کے بعد آباد دھرنا بھی ختم کیا گیا ہے ہے انہوں نے کہا کہ اب تک واقع میں 12 ملوث افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے‘ علاقہ ایس اہچ او کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے‘ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں قومیتوں اور فرقوں میں تقسیم کرنا دشمنوں کی چال ہے‘ ظلم کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کی رعایت نہیں برتی جائیگی‘ حکومت مظلوم خاندار کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ ہزارہ ٹاون میں افسوس ناک واقع رونما ہواجس پر پوری قوم غم زدہ ہے‘ ظلم و بربریت برپا کرنے والے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا بیگناہ اور نہتے لوگوں کا قتل ایک گھناؤنا اور غیر انسانی فعل ہے ہم آزمائش کی اس گھڑی میں بلوچستان حکومت اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں وزیر داخلہ نے زخمیوں کو مزید بہتر علاج کے لیے کراچی بھجوانے کے احکامات جاری کیے اور شہید ہونے والے نوجوان کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔