نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کل لندن سے وطن واپس پہنچیں گے

ہفتہ 30 مئی 2020 23:19

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کل لندن سے وطن واپس پہنچیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کل( اتوار) کے روز لندن سے پاکستان پہنچیں گے کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عدنان پی آئی اے کی پروازپی کے 788 کے ذریعے لندن سے پاکستان پہنچیں گے ۔مریم نواز شریف کی صاحبزادی بھی ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ پاکستان آئیں گے ۔نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان تقریباًچھ ماہ سے ان کے ہمراہ لندن میں تھے ۔ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ بہت جلد واپس لندن جائوں گا۔