وفاقی سطح پر تشکیل دی گئی بلو چستان عوامی پارٹی کی کمیٹی نے صوبے کے سنجیدہ مسائل پر وفاقی حکومت سے مزاکرات کی تیاری مکمل کر لی ہے ،ترجمان بی اے پی

ہفتہ 30 مئی 2020 23:20

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر تشکیل دی گئی بلو چستان عوامی پارٹی کی کمیٹی نے صوبے کے سنجیدہ مسائل پر وفاقی حکومت سے مزاکرات کی تیاری مکمل کر لی ہے بی اے پی کی کمیٹی وفاقی وزراء عمر ایوب اسد عمر اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کریگی اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ کمیٹی بلوچستان کی ترقیاتی و مالی ضروریات بجلی کے مسائل قومی شاہراؤں اور ڈیموں کی تعمیر کے اہم امور پر صوبے کا موقف پیش کریگی کمیٹی بلوچستان کے ان وفاقی منصوبوں کو بھی اٹھائے گی جو سست روی کی وجہ سے عرصہ دراز سے نامکمل ہیں کمیٹی بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریگی ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے وفاقی سطح پر اس نوعیت کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے واضع رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدروزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے وفاقی سطح پر پارٹی کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔