عوام سڑکوں پر ایسے نکل رہے ہیں جیسے کورونا کے ختم ہونے کا جشن منا ررہے ہیں ‘ عوام سے بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ وہ کورونا کے حوالے سے معاملات کو سنجیدہ لیں اور کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کو سو فیصد عمل کو یقینی بنایا جائے۔گورنر پنجاب

ہفتہ 30 مئی 2020 23:34

عوام سڑکوں پر ایسے نکل رہے ہیں جیسے کورونا کے ختم ہونے کا جشن منا ررہے ..
لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عوام سڑکوں پر ایسے نکل رہے ہیں جیسے کورونا کے ختم ہونے کا جشن منا ررہے ہیں ۔کورونا کیخلاف جنگ کسی ایک فرد یا جماعت کی نہیںبلکہ 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے اور ہم سب نے متحد ہوکر کورونا کو شکست دینی ہے ۔لاک ڈائون میں نر می کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ کورونا ختم ہو چکا ہے بلکہ عوام کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے کورونا مر یضوں اور ہلاکتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے خدا کیلئے عوام کورونا کو سنجیدہ لیں ورنہ یہ ملک وقوم کیلئے تباہ کن ہوگا۔

وہ گور نر ہائوس لاہورمیں تحر یک انصاف کے مر کزی اراکین میاں وحید سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو جتنا بھی خر اج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے اور کورونا کے خلاف اس جنگ میں شہید ہونیوالوں کو بھی تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا سے بچائو کیلئے صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کا ہی مشورہ دیا جارہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ سڑکوں پر نہیں گھروں میں ہی بیٹھ کر لڑی جا سکتی ہے اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری طورپر گھروں سے نہ نکلیں کیونکہ اس سے وہ خود بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں اور دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ جب سے حکومت نے لاک ڈائون میں نر می کی ہے مختلف شعبوں میں کام کر نیوالے لوگوں سمیت عوام سمجھ رہی ہے کہ کورونا ختم ہو چکا ہے مگر حقیقت میں کورونا ختم نہیں ہورہا بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس لیے آج بھی ہمارے پاس کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام سے بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ وہ کورونا کے حوالے سے معاملات کو سنجیدہ لیں اور کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کو سو فیصد عمل کو یقینی بنایا جائے۔