لیسکو نے ریکوری اور ڈیڈ ڈیفالٹررز سے رقومات کی وصولی کی مہم تیز کر دی۔ترجمان لیسکو

ہفتہ 30 مئی 2020 23:34

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو کی جانب سے آٹھوں سرکلز میں آج بروز ہفتہ ریکوری ڈے کے طور پر کام کیا گیا جہاں تمام افسران اور اسٹاف نے مئی کے مہینے کے آخری ہفتے میں کمپنی کی ریکوری کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ایس ای سینٹرل سرکل محمد نعیم نے اپنے سرکل کی ریکوری کو بہتر بنانے کے لئے ڈی سی ایم وسیم اقبال اور ڈی ڈی ٹی کے ہمراہ ٹائون شپ ڈویژن کا دورہ کیا اور ریکوری کی صورتحال کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ساتھ سول لائنز ، شاہ پوراور سمن آبادڈویژن کے ایکسئینز اور ایس ڈی اوز کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ واضح رہے کہ اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کو ڈٹیکشن بلز چارج کرنے اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :