موسیقار نیاز احمد کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

اتوار 31 مئی 2020 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) معروف موسیقار نیاز احمد کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔ نیاز احمد گزشتہ سال مئی کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ موسیقار نیاز احمد کے نغمے آج بھی مقبول عام ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے محمد علی شہکی اور عالمگیر کو موسیقی کی دنیا میں متعارف کروایا تھا۔ واضع رہے کہ مرحوم موسیقار نیاز احمد نے نصرت فتح علی خان کے لیے میرا انعام پاکستان میڈم نور جہاں کے لیے ’نیناں تم چپ رہنا‘ جیسا گیت کمپوز کیا تھا۔مہدی حسن کا مشہور البم’کہنا اسے‘ کی موسیقی کے علاوہ الن فقیر کے ملی نغمے ’اتنے بڑے جیون ساگر میں‘کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :