قومی بچتوں کے فروغ کیلئی 40ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

اتوار 31 مئی 2020 11:55

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستا ن کے زیر اہتمام 40ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج یکم جون بروزپیر کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ یہ رواں سال کی 15ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7کروڑ50لاکھ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 2کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ اس بار قرعہ اندازی سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقد ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ اس قرعہ انداز ی میں کل 17سو انعامات دیئے جائیں گے۔