ابن صفی کی عمران سیریز اب سنی بھی جا سکتی ہے

اتوار 31 مئی 2020 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) پاکستان کے معروف ترین ناول نگار ابن صفی کی تصنیف عمران سیریز اب سنی بھی جا سکے گئی ۔مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مرحوم مصنف ابن صفی کے صاحبزادے احمدصفی نے بتایا کہ عمران سیریز کو ریڈیائی ڈرامے میں ڈھالنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ جب ابن صفی کی عمران سیریز کا پہلا ناول’ خوفناک عمارت‘ کا انگریزی میں ترجمہ ہوا تو اس کے سرورق پر انگریزی کے سرّی ادب کی معروف مصنفہ اگاتھا کرسٹی کا ایک قول درج تھاکہمیں اردو زبان تو نہیں جانتی لیکن برصغیر میں چھپنے والی جاسوسی ناولوں کے بارے میں مجھے معلومات ہیں وہاں صرف ایک ہی مصنف ہیں یعنی ابن صفی۔

واضع رہے کہ ابن صفی کا اصل نام اسرار احمد تھا اور وہ 1928ء میں غیرمنقسم ہندوستان کے صوبے یو پی کے شہر الہ آباد میں پیدا ہوئیاور 1952ء میں پاکستان منتقل ہونے کے بعد انہوں نے عمران سیریز کے نام سے ایک دوسری جاسوسی سیریز لکھنی شروع کی جس کے بعد ان کی شہرت اردو پڑھنے والوں میں ہر طرف پھیل گئی۔

متعلقہ عنوان :