اداکارہ نادیہ جمیل گزرتے دنوں کے ساتھ مزید مضبوط اور حوصلہ مند

اتوار 31 مئی 2020 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) معروف اداکارہ نادیہ جمیل جو کہ کینسر جیسی موزی مرض میں مبتلا ہیں ہرگزرتے دن کے ساتھ ہمت و حوصلے سے کام لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کینسرکے باعث ان کی دوسری کیموگرافی مکمل ہوگئی ہے جس کے باعث ان کے سرپربال نہیں رہے اوروہ خود کو بہت کمزورمحسوس کررہی ہیں لیکناس سب کے باوجود میرے حوصلے ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک تکلیف دہ اورمجھے مضبوط بنانے والا سفرہے لیکن اللہ نے مجھے صبر اور حوصلہ دیا ہوا ہے