طالبان سے مذاکرات کیلئے ہردم تیار ہیں، سربراہ افغان مصالحتی کونسل

جنگ بندی کا اعلان، کشیدگی میں کمی ،قیدیوں کے تبادلے ،اچھی شروعات کے لیے راستہ ہموار ہوا ہے،عبداللہ عبداللہ

اتوار 31 مئی 2020 12:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) افغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم طالبان سے کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان سے تشکیل دی گئی افغان حکوت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے دوران طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے 3 دنوں کے لیے غیر متوقع جنگ بندی کے اعلان سے امن مذاکرات کے آغاز کی عکاسی ہورہی ہے۔

مذاکراتی ٹیم کے سربراہ بننے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اعلان، کشیدگی میں کمی اور قیدیوں کی رہائی کے تبادلے سے اچھی شروعات کے لیے راستہ ہموار ہوا ہے۔افغانستان میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا تھا کہ ہمیں اٴْمید ہے کہ اس کے ساتھ جنگ بندی بھی جاری رہے گی اور براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوگا۔