لودھراں سے ٹرکوں پر گندم کی کے پی کے سمگلنگ کی کوششیں کو ناکام

2500 بوری گندم اور نواحی علاقہ کے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 1300 بوری گندم برآمد کر کے انتظامیہ کی تحویل میں دے دی گئی

اتوار 31 مئی 2020 12:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) لودھراں سے ٹرکوں پر گندم کی کے پی کے سمگلنگ کی کوششیں کو ناکام بنا کر 2500 بوری گندم اور نواحی علاقہ کے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 1300 بوری گندم برآمد کر کے انتظامیہ کی تحویل میں دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لودھراں سے چار ٹرکوں پر لوڈ گندم کی بوریاں اللہ بخش، محمد شفاعت،محمد اسلم اور محمد جاوید وغیرہ کے پی کے یا کسی اور علاقہ میں سمگلنگ کے لئے لیجا رہے تھے کہ نورپورتھل کے علاقہ میں اسسٹنٹ کمشنرنورپورتھل اورایس ایچ او تھانہ نورپور نے آدھی کوٹ چیک پوسٹ ناکہ بندی کیدوران گندم سے لوڈ 4ٹرک روک کر2500بوری گندم برآمدکر لی جسے ایڈی سی آرخوشاب کیحوالہ کردیا گیا۔

جبکہ ٹرک تحویل میں لیکر پولیس مذکورہ افراد سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔اسی طرح نورپورتھل کے علاقہ پیلووینس میں مڈل مینز کی3 گوداموں میں چھاپے مار کر زخیرہ کی گئی 1300 بوری گندم برآمد کر لی جن میں ممتاز کے گودام سے 600 بوری گندم،محمد شیر کے گودام سے 600 بوری گندم،محرم خان کے گودام سے 100 بوری گندم برآمد کرکے خریداری مرکزجوھرآبادمنتقل کردی گئی جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :