پاکستان میں ٹوسیلی زومیب نامی دوا کا تجربہ کامیاب

دوا کے دو انجیکشنز سے کورونا کے تشویشناک حالت میں مبتلا مریض صحتیاب ہوگئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 31 مئی 2020 13:26

پاکستان میں ٹوسیلی زومیب نامی دوا کا تجربہ کامیاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مئی2020ء) پاکستان میں ٹوسیلی زومیب نامی دوا کا تجربہ کامیاب، پاکستان میں کرونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی ہدایات پر پنجاب میں مریضوں کو ٹوسیلی زومیب نامی دوا کے دو انجکشن دیے گئے جن کے 80 سے 90 فیصد تک مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ پنجاب کی کرونا کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کے لیے مختلف ادویات پر کلینکل ٹیسٹ کیے گئے اور کرونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی جانب سے منظوری کے بعد ایکسٹیمبرا کے نام سے بننے والے انجکشن کے استعمال کی منظوری دی گئی جس کا کیمیائی نام ٹوسیلی زومیب ہے۔

یہ واضح رہے کہ اس دوا کے اس سے قبل چین اور امریکہ میں کرونا کے مریضوں پر تجربات کیے جا چکے ہیں جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اب اسے دوسری ادویات کے ساتھ ملا کر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ موثر علاج دریافت کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس دوا کے دو انجیکشن کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار ہے۔ جب کیسی کو کورونا لگے تو آپ کے قوت مدافعت کا نظام متاثر کرتا ہے ، جس کے نتئجے جسم میں سائی ٹو کائن پیدا ہوتے ہیں، جس سے مدافعتی نظام کی طرف سے وائرس کے خلاف ضرورت سے زیادہ شدید کارروائی سے بھی جسم کو نقصان پہنچتا ہے، ٹوسیلی زومیب کرونا وائرس کو کچھ نہیں کہتی، البتہ وہ وائرس کی جانب سے جسم کے مدافعتی نظام پر کیے جانے والے شدید حملے کو روک دیتی ہے۔

یہ دوا دراصل جوڑوں کی بیماری آرتھرائٹس میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ بیماری بھی ایسی ہے جس میں مدافعتی نظام خود جسم کو نقصان پہنچانے پر مائل ہو جاتا ہے۔ کرونا ایڈوائزری گروپ کی ہدایت پر یہ انجکشن مارکیٹ میں فروخت کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ صرف سرکاری ہسپتال سے ہی یہ انجکشن لگائے جا رہے ہیں، وہ بھی صرف ان مریضوں کو جن کی حالت سنگین ہے۔ یہ اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس انجکشن سے اب تک مختلف سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج کرونا کے 12 سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔