افغانستان میں بم دھماکا، ایک صحافی ہلاک

اتوار 31 مئی 2020 13:50

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) افغان دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے ایک ٹی وی چینل کا رپورٹر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے عبداللہ عبداللہ کو اعلیٰ مذاکرات کار مقرر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز ایک نجی ٹی وی چینل کے 15 ملازمین سے بھری بس سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔ افغان حکومت نے اس بم حملے کو ’بزدلانہ کارروائی‘ قرار دیا ہے۔