تصویرحسین نواز کے دفتر کے باہر لی گئی جہاں کوئی بھی تلاشی کے بغیر نہیں جاسکتا: شہباز گل

پارٹی کارکنان چچا کی طرف جارہے ہیں اس لیے مریم نواز نے دباؤ میں آکر بکھرتی ٹوٹتی پارٹی بچانے کی ناکام کوشش کے طور پر تصویر خود لیک کی: رہنما پاکستان تحریکِ انصاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 31 مئی 2020 14:34

تصویرحسین نواز کے دفتر کے باہر لی گئی جہاں کوئی بھی تلاشی کے بغیر نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مئی2020ء) تصویرحسین نواز کے دفتر کے باہر لی گئی جہاں کوئی بھی تلاشی کے بغیر نہیں جاسکتا، رہنما پاکستان تحریکِ اںصاف ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی لیک ہونے والی ایک تصویر سے متعلق ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حسب عادت مریم صفدر صاحبہ نے جھوٹ بولا، نوازشریف صاحب کی تصویرخود لیک کی گئی، یہ تصویر حسین نواز کے دفتر کے باہر والے صحن میں لی گئی، وہاں اورکوئی نہیں بیٹھا اور کوئی ان کی اس جگہ جا نہیں سکتا، بکھرتی ٹوٹتی پارٹی بچانےکی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ دو زاویوں سے تصویر لیتے ہی شور شروع کر دیا کہ تصویر چھپ کر لی گئی، ایک بوڑھے بیمار شخص نےماسک نہیں پہنا تاکہ تصویر میں پہچانا جائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کارکن چچا کی طرف جارہے ہیں اسی دباؤ میں تصویر خود لیک کی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا تھا کہ میرے والد کی تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا، نواز شریف کو یہ اپنی پوری قوت اور طاقت کے اندھے استعمال کے باوجود نقصان نہیں پہنچا سکے، ان لوگوں نے میاں صاحب کو مارنے کی پوری کوشش کی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اہلخانہ کیساتھ ایک اور تصویر وائرل وائرل ہوئی تھی، اس تصویر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف کو سڑک پر موجود کسی چھوٹے ہوٹل پر بیٹھے دیکھا گیا تھا، ۔ تصویر میں ان کے ساتھ اہلخانہ موجود تھے۔ تصویر میں بظاہر ہوں محسوس ہو رہا ہے کہ شاید انہیں اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہے کہ کسی نے ان کی تصویر بنا لی ہے۔