سپریم کورٹ کے سابق جج عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے

اتوار 31 مئی 2020 14:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) سپریم کورٹ کے سابق جج عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کریں گے،ترجمان پی سی بی کے مطابق کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈی پینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔اب اس اپیل کی سماعت کے لیے تاریخ کا تعین انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر کریں گے۔جونہی تاریخ کا فیصلہ ہوگا،پی سی بی اس کاا اعلان کردے گا۔