سابق صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات کا حضرت خواجہ ابوالخیر پیر محمد عبداللہ جان کے وصال پر اظہار افسوس

اتوار 31 مئی 2020 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) آزاد جموںوکشمیر کے سابق صدر ،سابق وزیر اعظم سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے حضرت جناب جی صاحبزادہ محمد زاہدسلطانی صاحب (سجادہ نشین خانقاہ فتیحیہ گلہار شریف کوٹلی )کے سسر ممتاز روحانی شخصیت حضرت خواجہ ابوالخیر پیر محمد عبداللہ جان ؒ آستانیہ عالیہ خیریہ مرشد آباد پشاور کے وصال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حضرت خواجہ ابوالخیر پیر محمد عبداللہ جانؒ نے د ین اسلام، قرآن وسنت کی اتباع کے فروغ کے لیے عظیم خدمات سرانجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حضرت خواجہ ابوالخیر پیر محمد عبداللہ جان ؒ پاکستان کے مشائخ میں ایک بلند مقام رکھتے تھے جنہیں دینی و دنیاوی علوم پر دسترس حاصل تھی ۔