Live Updates

دوتہائی ناممکن، فاروق حیدر آمدہ الیکشن تین چوتھائی سے ہاریں گے،سید ذیشان حیدر

نااہلی، بدانتظامی، اقرباپروری، میرٹ کی پامالی اور عوامی سے جھوٹے وعدوں کی بعد ووٹ نہیں دھکے پڑئیں گے،جون کے بجٹ کے بعد مسلم لیگ ن کے متعدد وزراء تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے،سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ضلع جہلم

اتوار 31 مئی 2020 15:00

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی کے سیکرٹری جنرل سید ذیشان حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ک کہا کہ دوتہائی ناممکن، فاروق حیدر آمدہ الیکشن تین چوتھائی سے ہاریں گے۔ نااہلی، بدانتظامی، اقرباپروری، میرٹ کی پامالی اور عوامی سے جھوٹے وعدوں کی بعد ووٹ نہیں دھکے پڑئیں گے۔ دو تہائی اکثریت اور لامحدود اختیارات کی مالک مسلم لیگ ن کی حکومت بد نیتی کی وجہ سے مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے۔

جون کے بجٹ کے بعد مسلم لیگ ن کے متعدد وزراء تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں وہ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائیں گے پر تبصرہ کرتے ہوئے ذیشان حیدر نے کہا کہ یہ صرف دیوانے کا خواب ہے اور کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

آئندہ انتخاب میں میں فاروق حیدر اینڈ کمپنی کو تین چوتھائی سے الیکشن ہروائیں گے۔

مسلم لیگ ن ایک پانی کا بلبلا ہے جس کی ہوا نکل چکی ہے۔ آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف کی حکومت بننا نوشتہ دیوار، آواز حلق اور یونیورسل ٹروتھ ہے۔ مسلم لیگ ن آمدہ انتخابات میں شکست فاش سے دوچار ہو گی حکومت بنانا تو دور کی بات اپوزیشن لیڈر بھی پی پی پی یا مسلم کانفرنس سے ہوگا۔ گزشتہ چار سالوں میں فاروق حکومت کی کوئی ایک سنگ بنیاد یا تختی آزادکشمیر تو کیا اپنے حلقہ انتخاب جہلم ویلی میں ہی دکھا دیں تو بڑی بات ہے۔

ذیشان حیدر نے مزید کہا کہ بہت جلد الیکشن کا بغل بجنے والا ہے فاروق حیدر کی ر خصتی کا وقت آن پہنچا ہے ضلع جہلم ویلی میں مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے کیونکہ یہ پارٹیاں اب لٹیروں اور کرپٹ لوگوں کے ہتھے چڑھ چکی ہے اور اب لوگ عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن سے نجات چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی جہلم ویلی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔

میں نے اب پورے جہلم ویلی کا دورہ شروع کردیا ہے اور پارٹی کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ میں اب یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ضلع جہلم ویلی پی ٹی آئی ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے ،جہلم ویلی میں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے اہم رہنماوں کی شمولیت کے بعدجہلم ویلی میں پارٹی کو زبردست تقویت ملے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات