�) لیگ کی سیاست کا شیرازہ بکھر چکا ،شریف برادران کی ’’ لندن مارکہ ‘‘ سیاست ناکام ہو چکی ہے ‘ ترجمان پنجاب حکومت
جو بھی کرپشن کرے گا اس کی سیاست کا سوا نہیں بلکہ سوا ستیا ناس ہونا اٹل ہے،(ن) ، پی پی کی صورتحال منہ بولتا ثبوت ہے ٹڈی دل کے حملے کو روکنے کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت نی7ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
اتوار 31 مئی 2020 15:05
(جاری ہے)
تحریک انصاف نے کبھی بھی خود کو احتساب سے مبرا قرا ر نہیں دیا اور ہم ہر طرح کے احتساب کیلئے خود کو پیش کرتے ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا شیرازہ بکھر چکا ہے اور شریف خاندان کی ’’ لندن مارکہ ‘‘ سیاست بھی ناکام ہو چکی ہے ، ان کی سیاسی بقاء صرف اور صرف ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے اور آئندہ کرپشن سے تائب ہونے میں ہے ۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹڈی دل کی موثر نگرانی کیلئے اپنا سرکاری ہیلی کاپٹربھی وقف کردیا ہے ، پنجاب لوکسٹ کنٹرول پلان مرتب کرکے تمام ڈویژنز اور اضلاع میںکنٹرول رومز قائم کر دئیے گئے ہیں،محکمہ زراعت کی بروقت کارروائیوں اور بہترین حکمت عملی کی بدولت پنجاب میں فصلوں کو کوئی قابل ذکر نقصان نہیں پہنچا تاہم حملوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔محکمہ زراعت کے پاس مشینری اور آلات کی کوئی کمی نہیں اور مزید مشینری بھی خرید کی جارہی ہے ،محکمہ زراعت کے پاس 20 ہزار لیٹر زہروںکا سٹاک موجود ہے جبکہ مزید 50ہزار لیٹر آئندہ چند روز تک خرید کر لی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت برملا اظہار کرتی ہے کہ عوام کی شمولیت کے بغیر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن نہیں، ہمیں اب اپنے معمولات زندگی میں تبدیلی لانا ہو گی جس میں احتیاطی تدابیر کو ہر صورت اپنی زندگی کا لازمی جزو بنانا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.