Live Updates

پنجاب میں کرونا سے بچائو کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 31 مئی 2020 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے پنجاب میں کرونا سے بچائو کے لئے حکومت نے تمام وسائل بروئے کار لائے ،عوام تھوڑی سی تکلیف برداشت کر کے کرون وبا جیسی بڑی مصیبت سے چھٹکارا پا سکتے ہیں اس لئے رش والی جگہوں سے پرہیز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عمران خان ہی موزوں ہیں اپوزیشن کی سازشوں سے تحریک انصاف کی عوام اور جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت آئندہ تین سال عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اُٹھاتی رہے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات