اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کاروائی کر رہی ہے

اتوار 31 مئی 2020 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) پبلک ٹرانسپورٹ میں رش اور ایس او پی کی خلاف ورزی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر ان خلاف ورزیوں پر کاروائی کر رہی ہے اور اب تک12 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں اور 115 کو چالان کیا گیا ہے۔ آج بھی ٹیمیں ایس او پی کے نفاذ پر عملدرامد کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :