خیبرپختونخوا کی فنکار برادری کاحکومت سے فنکاروں کو فوری ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ

اتوار 31 مئی 2020 15:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) خیبرپختونخوا کی فنکار برادری نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی اور محکمہ ثقافت کے حکام سے فنکاروں کو فوری ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے دیگر لوگوں کی طرح فنکار برادری بھی شدید متاثر ہوئی ہے پختونخوا آرٹس کونسل کے چئیرمین زرداد بلبل فنکاروں کی تنظیم آواز کے صدر طارق جمال معروف گلوکار و ہنری ٹولنہ کے صدر راشد احمد خان سینئر فنکاروں عشرت عباس احمد سجاد نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فنکار کی مثال بھی دیہاڑی دار مزدور کی طرح ہے کام ہوگا تو گھر کے چولہے جلیں گے دیگر دیہاڑی دار کی طرح ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں لیکن حکومت اور بالخصوص محکمہ ثقافت نے فنکاروں اور ہنرمندوں کا پوچھا تک نہیں اور انہیں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ فنکار برادری کے ساتھ حکومت کی طرف سے امتیازی سلوک سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے ضرورت مند اور مستحق فنکاروں کو فوری طور پر ریلیف پیکج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ فنکاروںکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ،ان کے یوٹیلٹی بلز ادا کرنے کے وسائل ختم ہیں ،سفید پوش فنکار قرضے لے کر نظام زندگی چلانے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :