قصور، کپاس کی بہترفصل کے حصول کیلئے متناسب کھادوں کے استعمال کی ہدایت

اتوار 31 مئی 2020 16:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کی بہترفصل کے حصول کیلئے متناسب کھادوں کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہذا کاشتکارماہرین زراعت اورمحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا بروقت استعمال یقینی بنائیں تاکہ کپاس کی معیاری اورفی ایکڑ بہترین پیداوارکاحصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ کاشتکار وں کو چاہئیے کہ وہ زیادہ پیداوارکے حصول کیلئے کپاس کی بروقت کاشت کا عمل جلدازجلدمکمل کرلیں تاکہ پودے توانا اورمضبوط ہوسکیں اور فصل وائرس اورکیڑوں کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت کی حامل بن سکے۔انہوں نے کہا کہ جن زمینوں میں صرف ٹیوب ویل کا پانی لگ رہاہے وہاں نائٹروجنی اور فاسفورسی کھادکے علاوہ پوٹاش کی کھادبھی ضرور استعمال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس کام سے بڑھوتری میں کوئی رکاو ٹ نہیں آئے گی‘ کپاس کی اگیتی فصل اس وقت نرم حالت میں ہونے کی وجہ سے لشکری سنڈی کے حملہ کے خطرہ سے دوچارہوسکتی ہے لہذاایسی کسی بھی علامت یا شکایت کا تدارک بروقت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :