ٹڈی دل نے علاقے کے درختوں کے پتے بھی نگل لیئے،یہ انتہائی خطرناک حملہ آورہورہے ہیں، میرمشتاق احمدبلیدی

محکمہ زراعت اس جانب فوری طورپرنوٹس لے ۔اورٹڈی دل سے بچائوکے احتیاطی تدابیرہنگامی بنیادوں پرشروع کرے،معروف زمیندارکا بیان

اتوار 31 مئی 2020 16:25

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) ٹڈی دل نے دیھ کنرانی، دیھ لاشاری،دیھ گاجانی ،دیھ بروہی، پہنورسنہڑی، ملگزاز،مانجھی پور،فریدآباداورصحبت پورمیں اپنے پنجے گاڑھ کرکاشتکاروں کو انتہائی نقصان پہنچایا،ٹڈی دل نے ان علاقوں میں گندم،سرسوں ،چنہ ،مٹر،دیگرفصلوں اور سبزیوں و پھلوں کو نقصان پہنچایا۔اب نئے چاول کی فصل کی کاشت کی پنیری کو لگانے پر بھی ٹڈی دل حملہ آورہوگا۔

اس سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیر کیئے جائیں ورنہ آبادگاروں کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارعلاقے کے معروف زمیندارمیرمشتاق احمدبلیدی نے اپنے ایک بیان میں کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت اس جانب فوری طورپرنوٹس لے ۔اورٹڈی دل سے بچائوکے احتیاطی تدابیرہنگامی بنیادوں پرشروع کرے۔ٹڈی دل نے علاقے کے درختوں کے پتے بھی نگل لیئے۔اوریہ انتہائی خطرناک حملہ آورہورہے ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنرنصیرآباداور ڈپٹی کمشنرصحبت پور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈی دل سے بچائو کے اقدامات فوری طوری کرکیئے جائیں۔تاکہ کاشتکارچاول کی فصل کیلئے پنیری کی بوئی کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :