صوابی ،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، الصوبائی سمگلرز گرفتار ،ہزاروں رقم بھی برآمد

اتوار 31 مئی 2020 16:25

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) زیدہ ضلع صوابی پولیس نے ایک بڑی کارر وائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کربین الصوبائی سمگلرز گرفتار کر لیے جبکہ ٹرک اور موٹر تحویل میں لے کر ہزاروں رقم بھی برآمد کر لی۔ ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ نے ایس ایچ او حاجی نور الامین خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈی پی او صوابی عمران شاہد کو منشیات کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سمگلرز ٹرک کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا کر ضلع صوابی کے راستے پنجاب کو سمگل کی جارہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جا ن کر ان کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ زیدہ نور الا مین خان اے ایس آئیزآئین خان ، سب انسپکٹر سبحان اللہ خان جدون، خالد آمین خان اور پولیس پارٹی نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کے مقام پر ناکہ بندی کر دی اس دوران ایک مشکوک ٹرک نمبرE-1503کو تلاشی کی عرض سے روک لیا اس دوران ٹرک کی خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 16369گرام چرس اور 6287گرام افیون بر آمد کر کے ٹرک میں سوار منشیات کے بین الصوبائی سمگلرز ڈرائیور جمشید علی اور شاہ سوار ساکنان اسماعیلہ ضلع صوابی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔

(جاری ہے)

جب کہ ٹرک اور منشیات کو قبضے میں لے لیا گیا دریں اثناء صوابی جہانگیرہ روڈ پر کھنڈہ موڑ کے مقام پرناکہ بندی کے دوران زیدہ پولیس نے ایک موٹر کار نمبرBC-2328کو روکنے پر مجبور کر لیا کار کے خفیہ خانوں سے 7560گرام چرس بر آمد کر کے بین الصوبائی سمگلرز اسحاق سکنہ کالو خان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔