ڈیرہ اسماعیل خان، جنرل بس سٹینڈ بنیادی سہولیات سے تاحال محروم، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

اتوار 31 مئی 2020 17:35

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) جنرل بس سٹینڈ بنیادی سہولیات سے تاحال محروم ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ،جنرل بس اسٹینڈ ڈیرہ پر مسافروں کے لئے پینے کا صاف پانی میسر ہے اور نہ سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ، سخت گرمی کے موسم میں مسافروں کو صاف پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ پانی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے جنرل بس اسٹینڈ کے دکاندار منرل واٹر کے من مانے پیسے وصول کرکے مسافروں کی جیبوں کا صفایا کررہے ہیں ،یہاں پر قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ سے درجنوں گاڑیاں دوسرے شہروں کے لئے روانہ ہوتی ہیں لیکن جنرل بس اسٹیند پر کسی قسم کے حفاظتی انتظامات موجود نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کے سروں پر خوف کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :