نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی سخت ایس اوپیز کےساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ
مارکیٹس میں ’نوماسک نوسروس‘ کی پالیسی پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس
ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 مئی 2020 18:18
(جاری ہے)
کورونا پرقابو پانے کے لیے بھرپورعوامی مہم چلائی جائے۔ اس مہم میں لوگوں کے طرزعمل میں تبدیلی کو یقینی بنانے پر توجہ دی جانی چاہیے۔ حکومت کا بنیادی مقصد لوگوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنا ہے۔ اسی طرح اجلاس میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی مخالفت کردی۔اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز بڑھنے کے خدشات ہیں۔این سی اوسی کے اجلاس کی تمام تجاویز اور سفارشات کو کل قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہیں، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 42ہزار 742، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 69ہزار 496تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3039نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 88مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 1483ہو گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 25ہزار 56تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 27ہزار360کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 9ہزار540اور اسلام آباد میں 2428 ہو گئی۔ بلوچستان میں 4193، گلگت بلتستان میں 678کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 251ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 25ہزار 271مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 88اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1483تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 465، پنجاب میں 475، کے پی کے میں 453، گلگت بلتستان 11 ، آزاد جموں و کشمیر میں 6، اسلام آباد میں 27 اور بلوچستان میں 46شامل ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.