بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لے کر دبئی کی پرواز ملتان پہنچ گئی

اتوار 31 مئی 2020 18:40

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے والی فلائٹس کی ملتان ائرپورٹ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز دبئی سے آنیوالی خصوصی پرواز 145 مسافروں کو لیکر ملتان پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر احمد رضا نے ملتان ائر پورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا ،خصوصی پرواز کے ذریعے دو میتیں بھی لائی گئی ہیں۔ 93 مسافروں کو لیبر کمپلیکس قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ52 مسافروں کو ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔