پوری دنیا اس وقت بشمول پاکستان کورونا جیسی وبا سے نبرد آزما ہے‘ پیپلزپارٹی جمہوریت کی بقا کیلئے یہ کردار ادا کرتی رہے گی‘ مخدوم سید احمد محمود

اتوار 31 مئی 2020 18:50

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پوری دنیا اس وقت بشمول پاکستان کورونا جیسی وبا سے نبرد آزما ہے‘ پیپلزپارٹی جمہوریت کی بقا کیلئے یہ کردار ادا کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے،مزدور کی فی کس آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے‘ ہمارے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہیں اور پیپلزپارٹی کیلئے عوامی خدمت ہی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پرچیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، نائب صدر جنوبی پنجاب و ایم این اے مہر ارشاد سیال، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب و ایم این اے نوابزاردہ افتخار احمد خان، سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب بابو نفیس انصاری بھی موجودتھے۔