مظفر گڑھ، 3 ماہ کی بچی کے قتل کا معمہ حل، قاتل باپ گرفتار

وراثتی جائیداد کے تنازع پر 3 ماہ کی ماہ نور کے والد اور دادا میں تنازع چل رہا تھا

اتوار 31 مئی 2020 18:55

مظفر گڑھ، 3 ماہ کی بچی کے قتل کا معمہ حل، قاتل باپ گرفتار
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) مظفر گڑھ میں 3 ماہ کی بچی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس کے مطابق بچی کا قاتل اس کا باپ نکلا، ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں 19 مئی کو 3 ماہ کی بچی کو زمین پر پٹخ کر قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے دعویٰ کیا کہ بچی کا قاتل اس کا باپ ہے جس نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے وراثتی جائیداد کے تنازع پر بچی کو زمین پر پٹخ کر قتل کیا، پولیس کے مطابق بچی کے قتل کا الزام دادا پر لگا کر اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔پولیس کو دئیے گئے ملزم کے بیان کے مطابق زمین کے لالچ میں اپنی بچی کا قتل کر کے دادا پر قتل کا الزام لگایا، وراثتی جائیداد کے تنازع پر 3 ماہ کی ماہ نور کے والد اور دادا میں تنازع چل رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :