قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل کر ہلاک کر دیا ایک شدید زخمی، ٹرالر ڈرائیور فرار

اتوار 31 مئی 2020 19:15

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل کر ہلاک کر دیا ایک شدید زخمی، ٹرالر ڈرائیور فرار۔لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر ناگو شاہ موری کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو دو نوجوانوں اویس شاہ اور ساتھ بیٹھے عبدالقادر سولنگی کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ایک راہگیر کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا واقع کی اطلاع پر پولیس اور شہریوں نے پہنچ کر دونوں نوجوانوں کی لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا پولیس کی مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کر گئی ہیں جبکہ فرار ٹرالر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جس سے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، دونوں نوجوانوں کی لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا لوگوں کا کہنا تھا کہ دونوں دوست ہمیشہ ساتھ رہتے تھے اور آج مرے بھی ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :