Live Updates

جماعت اسلامی کے زیراہتمام اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور حکومت کی ناقص پالیسی اور کارکردگی کیخلاف احتجاج

اتوار 31 مئی 2020 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختو نخواہ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی ہیں جن میں سے 30 لاکھ کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر تے اور سالانہ 20ارب ڈالر کا زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے گاؤں اور دیہاتوں میں غریبوں کے چولہے جلتے ہیں لیکن کرونا کی اس مشکل وبائی صورتحال میں وہ شدید تکلیف، آزمائش اور مصیبت سے دوچار ہیں جبکہ حکومت پاکستان تحریک انصاف، وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ ان کو بے یار و مدد گار چھوڑ کر لوٹنے کے چکر میں ہیں ا بجائے ان کو امداد، سپورٹ اور ریلیف فراہم کرنے کے وہ مزید ان کا استحصال اور حق تلفی کر رہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کلب کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور حکومت کی ناقص پالیسی اور کارکردگی کے خلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا وباء کی وجہ سے سعودی عرب، نامارات، خلیج اور ملائیشیامیں لاکھوں پاکستانی مزدور جن میں سے اکثریت خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتی ہے بیروزگار ہو چکے ہیں اور واپس پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی کی وجہ سے وہ وہاں پھنس گئے ہیں۔

اکثریت کے پاس واپسی کا کرایہ بھی نہیں ہے بیمار اور بیروزگار ہیں دوسری طرف نحکومت نے کرایوں میں کئی گناہ اضافہ کردیا ہے 650 ریال کا ٹکٹ تین ہزار اور چار ہزار ریال میں بلیک میں فروخت ہو رہا ہے جس میں پی آئی اے کے اہلکار اور حکومتی نمائندے ملوث ہیں جب کے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر قرنطینہ سنٹر فیس کے نام پر پانچ ہزار روپے فی کس روزانہ کے حساب سے لوٹا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کے اس وقت صرف سعودی عرب میں 200 پاکستانیوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہے جن کا وہاں انتقال ہوچکا ہے لیکن ان کے لیے میتوں کو پاکستان بھیجنے کا بھی کوئی انتظام نہیں اور وہاں سرد خانوں میں بھی جگہ نہیں ہے جس کی وجہ سے با امر مجبوری لوگوں نے اپنے ڈیروں میں برف میں لاشوں کو رکھا ہوا ہے۔ اس تمام صورت حال میں وہاں کے سفارت خانے مکمل طور پر پاکستانیوں کے مسایل کے حل میں ناکام ہوچکے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے انھیں ہوائی ٹکٹس میں پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے وہاں پر بیمار بزرگ اور خواتین کو اولین ترجیح میں واپس لایا جائے اور بے روزگار مزدوروں کے لیے گزارا الاؤنس فراہم کیا جائی. انہوں نے کہا کہ حکومت فورا ً نتمام بین الاقوامی ایئر لائنز کو بحال کرے تاکہ واپسی کا عمل جلد از جلد مکمل ہوسکے۔

انہوں نے پشاور باچا خان ایئر پورٹ کو آپریشنل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر ہوابازی اس بیان پر کے مہنگا ٹکٹ برداشت نا کرنے والے واپس پاکستان نا ائیں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کو فورا اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا. کہ وہ اس صورتحال میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اگر فورا ً ناقدامات نہ اٹھائے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات