kحضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی پر تشویش ہے

w سعودی حکومت منہدم مزارات مقدسہ کی دوبارہ تعمیر کی اجازت دے ں*آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی بے حرمتی پر مسلمان رنجیدہ ہیں : پیر محفوظ مشہدی

اتوار 31 مئی 2020 20:10

ش* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی اورجے یو پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی بے حرمتی پر مسلمانوں کا دل رنجیدہ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمہ الزہرہ رضی للہ عنہا ،اصحاب رسول بشمول خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دیگر مقدس شخصیات کے مزارات کو 1925 میں منہدم کرنا اسلام پر نجدی ٹولے کا بڑا حملہ تھا۔

انہدام جنت البقیع کے خلاف ملت اسلامیہ ایک موقف رکھتی اور ان کی دوبارہ شان و شوکت سے بحالی پر متفق ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ سعودی حکومت رکاوٹ پیدا نہ کرے، اجازت دے ۔

(جاری ہے)

منہدم مزارات مقدسہ کی دوبارہ تعمیر پر اہل اسلام تیار ہیں۔ مسلمان ان مزارات مقدسہ کو بحال کرکے ان پر حاضری دینا چاہتے ہیں جیسے کہ آل سعود کی انتہا پسند نجدی حکومت سے پہلے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیر محفوظ مشہدی نے خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے مزار کی بے حرمتی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آ ل سعود کی متعصبانہ سوچ کو روکا جاتا توآج اسلام کے لبادے میں انتہا پسند تنظیمیں شام میں انبیا علیہم السلام، اصحاب رسول اورپاکستان میں اولیا ئے اللہ کے مزارات کی توہین نہ کرتیں۔کون نہیں جانتا کہ حضرت یونس اور حضرت زکریا علیہم السلام، حضرت اویسی قرنی، حضرت عمار بن یاسر،اور دیگر متعدد صحابہ رضی اللہ عنہم کے مزارات کو انتہا پسند گروہ مسمار کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :