yچینی چور حکمران قوم پر عذاب بن کے مسلط ہو گئے ہیں،مرزا ارشد

اتوار 31 مئی 2020 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب سوشل میڈیا کے ڈپٹی ہیڈ مرزا ارشد نے کہا ہے کہ چینی چور حکمران قوم پر عذاب بن کے مسلط ہو گئے ہیں۔خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن پاکستان کو کس کی نظر لگ گئی ہے۔موجودہ حکومت قوم کیلئے کسی نحوست سے کم نہیں ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ ملکی بحرانوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔عثمان بزداردو سالوں میں پنجاب کی ایک بھی گلی نہیں بناسکے اور نہ ایک بھی گٹر کا ڈکن لگاسکے۔

پنجاب حکومت نے مالی سال 2019-20کے بجٹ میں 9ہسپتال اور 4یونیورسٹیاں بنانے کا اعلان کیا۔بزدار صاحب وہ 9ہسپتال اور 4یونیورسٹیاں خلاء میں بنائی گئی ہیں ۔بزدار صاحب آپ نے دو سالوں میں سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں ایک بھی نیا سکول نہیں بنایا۔

(جاری ہے)

بزدار صاحب آپ نے گزشتہ مالی سال اربوں روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا۔پنجاب حکومت نے تعلیم کیلئے تاریخی بجٹ مختص کرنے کے دعوے کیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا کے کارکنوں کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا بزدار سرکار کے تاریخی تعلیمی بجٹ سے کتنے نئے سکول اور نئی لیب بنائی گئیں ۔شہبازشریف حکومت نے جنوبی پنجاب کی سکول جانے والی بچیوں کیلئے ماہانہ ایک ہزار وظیفہ مقرر کیا۔بزدار حکومت نے جنوبی پنجاب کی بچیوں کا ماہانہ وظیفہ بند کردیا۔

شہبازشریف نے دیہاتوں کی خواتین کیلئے مفت ایمبولینس کا منصوبہ شروع کیا بزدار حکومت نے وہ بھی بند کردیا۔شہبازشریف نے پنجاب کو زرعی اور انڈسٹریل صوبہ بنایا۔بزدار حکومت نے زراعت تباہ اور انڈسٹری بند کردی۔شہبازشریف نے پنجاب کو تین میٹرو بسیں ،سپیڈو بسیں اور اورنج لائن ٹرین دی۔بزدار حکومت نے میٹرو بسوں کی سبسڈی ختم اور اورنج لائن ٹرین کے فنڈز روک لیے۔بزدار حکومت نے لاہور کے 29روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کردی۔