oنواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ‘ارباب خضر حیات

اتوار 31 مئی 2020 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری ارباب خضر حیات خان اوریوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری ارباب افضل حیات خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے‘ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور قومی مفادات کیلئے پوری قوم ایک ہے‘پاکستان کو دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے کا تمام تر سہرا مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے ‘ انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ‘انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔