اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام آن لائن نسل نو عید ملن مشاعرہ ہوگا

پورے ملک کے کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات پاکستانی زبانوں میں کلام پیش کریں گے

اتوار 31 مئی 2020 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن نسل نو عید ملن مشاعرہ انٹر یونیورسٹیز کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم، اسلامیہ یونیورسٹی ،بہاولپورکے اشتراک منعقدکیا جا رہا ہے جس میںپورے ملک کے کالج اور یونیورسٹی کی سطح کے تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات پاکستانی زبانوں میں آن لائن کلام پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

نسل نو عید ملن مشاعرہ میںشمولیت کے خواہش مند طلبہ وطالبات 10جون2020تک اپنا کلام تعلیمی ادارے کے طالب علم کے ثبوت کے ہمراہ [email protected] پر ارسال کر سکتے ہیں۔مشاعرہ میں کمیٹی سے منظورشدہ کلام پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :