Live Updates

صوبائی وزیر چینی آٹے بحران پر بیانات دینے سے پہلے تاریخ پڑھ لیا کریں، رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

سندھ حکومت نے اگر شوگر ملز کو سبسڈی نہیں دی تو وزیر اعلیٰ کمیشن کے سامنے پیش کیوں نہیں ہوئی صوبے میں 18 ویں ترمیم کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا

اتوار 31 مئی 2020 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے پیپلز پارٹی وزراء کے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صوبائی وزیر چینی آٹے بحران پر بیانات دینے سے پہلے تاریخ پڑھ لیا کریں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو تھی پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں چینی کے لیے کمیشن کیوں نہیں بنائی سندھ میں مراد علی شاہ کی سرپرستی میں اوومنی گروپ کو نوازا گیا سندھ کا فارمولا ہے جس کی ملز زیادہ اس کو سبسڈی بھی زیادہ دی جائے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ سندھ میں لار،انصاری، ٹنڈو اللہ یار، بوانی نوڈیرو،نیو دادو، سرکند، چیمبر، خوسکی یہ تمام شوگر ملز سب اومنی گروپ کی ہیں صوبائی وزراء کے مطابق سندھ حکومت نے اگر سبسڈی نہیں دی تو وزیر اعلیٰ کمیشن کے سامنے پیش کیوں نہیں ہوئی پیپلز پارٹی چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرنے کے بجائے کمیشن کے سامنے پیش ہوں، صوبے میں پیپلرزپارٹی نے سبسڈی کی آرڈ میں زاتی دوستی نبھائی ہے جس کی چکی میں عوام کو پیسا گیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کے ہر اقدام کو سیاسی اختلاف کی نظر کردیا جاتا ہے سبسڈی سے متعلق سندھ بینک کا آڈٹ بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں کرکے پیپلرزپارٹی نے پی آئی اے کا ادرہ بھی تباہ کیا ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بسیں تو کیا آج تک بس اسٹاپ نہیں دیا، سندھ کے اسکولوں میں جانور تعلیم سے مستفید ہورہے ہیں صوبے میں 18 ویں ترمیم کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا تحریک انصاف سندھ کی عوام کو مزید ظلم کی چکی میں اب پسنے نہیں دے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات