اماراتی ایئرلائن نے مالی مشکلات کے باعث کچھ ملازمین کو فارغ کردیا

ایمرئٹس ایئرلائن کے فیصلے سے کتنے ملازمین متاثر ہوں گے، اس حوالے سے نہیں بتایا گیا، کووڈ19کے باعث متعدد طیارے کھڑے ہوئے ہیں، ٹرینی پائلٹ اور کچھ عملے کو وسائل اور اخراجات کا جائزہ لینے کے بعد فارغ کیا گیا۔ترجمان اماراتی ایئرلائن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 مئی 2020 20:51

اماراتی ایئرلائن نے مالی مشکلات کے باعث کچھ ملازمین کو فارغ کردیا
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی 2020ء) اماراتی ایئرلائن نے مالی مشکلات کے باعث کچھ ملازمین کو فارغ کردیا، ایئرلائن کے فیصلے سے کتنے ملازمین متاثر ہوں گے، اس حوالے سے نہیں بتایا گیا، معلوم ہوا کہ ایمرئٹس ایئرلائن نے دبئی میں ٹرینی پائلٹ اور عملے کے کچھ لوگوں کو نوکری دے نکالا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں واقع اماراتی ایئرلائن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنے موجودہ وسائل اور اخراجات کا جائزہ لینے کے بعد کچھ ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

ترجمان اماراتی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ایمرئٹس ایئرلائن نے اپنی آمدن اور اخراجات میں توازن برقرار رکھنے کیلئے وسائل اور اخراجات کا جائزہ لیا۔لیکن بدقسمتی سے اپنے زبردست کام کرنے والے ملازمین کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ایئرلائن یہ فیصلہ مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، کیونکہ کووڈ 19 کے باعث ایمرئٹس ایئرلائن کے متعدد طیارے ایئرپورٹ پرکھڑے ہوئے ہیں۔

لیکن ایئرلائن کے فیصلے سے کتنے ملازمین متاثر ہوں گے، اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ تاہم غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرزکا کہنا ہے کہ اماراتی ایئرلائن نے ٹرینی پائلٹ اور کیبن کے عملے کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ کمپنی موجودہ صورتحال کو مسلسل جائرہ لے رہی ہے، ہم اپنے ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات ا ٹھا رہے ہیں۔ہم اپنے ملازمین کے ساتھ اچھے طرز عمل کے ساتھ پیش آتے ہیں، اور ان کی بنیادی ضروریات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔