ہر قوم پر آزمائش ضرور آتی ہے‘ قومیں وہی عظیم ہوتی ہیں جو ان آزمائشوں کا مقابلہ کرتی ہیں‘ شہریار خان آفریدی

اتوار 31 مئی 2020 21:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہر قوم پر آزمائش ضرور آتی ہے‘ قومیں وہی عظیم ہوتی ہیں جو ان آزمائشوں کا مقابلہ کرتی ہیں ‘ایک غیور وغیرت مند قوم ہونے کے ناطے کرونا کو شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ میرا اور میری سات سالہ بیٹی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوں گے۔ انہوں نے تمام اہل وطن کو جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔