Live Updates

کنٹونمنٹ بورڈز اور راولپنڈی کے شہری علاقوں پر مشتمل حلقہ پی پی 13 میں ترقیاتی سرگرمیاں زور شور کے ساتھ جاری ہیں، حاجی امجد محمود چوہدری

اتوار 31 مئی 2020 21:35

Uراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی حاجی امجد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز اور راولپنڈی کے شہری علاقوں پر مشتمل حلقہ پی پی 13 میں ترقیاتی سرگرمیاں زور شور کے ساتھ جاری ہیں، ترقیاتی فنڈز کو انتہائی کفایت شعاری اور بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال میں لایا جا رہا ہے تاکہ ترقیاتی سکیموں کا دائرہ زیادہ سے زیادہ علاقوں تک پھیلایا جا سکے یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں حلقہ پی پی 13 کے ڈیویلپمنٹ کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی حاجی امجد محمود چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق منتخب عوامی نمائندے اپنے علاقوں کی مربوط ترقی اور عوامی مشکلات دور کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے اعلی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اس عمل کو یقینی بنایا جائے کہ جاری ترقیاتی منصوبے اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل ہوں تاکہ شہری ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حاصل ہونے والے ثمرات سے مستفید ہو سکیں اجلاس کے دوران ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹرز نے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات اور اب تک مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیاحاجی امجد محمود چوہدری نے کہا کہ بزدار حکومت صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر رہی ہے اور بالخصوص پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پرزیادہ توجہ دی جارہی ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کے وہ عوام جو ماضی میں نظر انداز کیے جاتے رہے انہیں ان کے حقوق حاصل ہوسکے اور کم ترقی یافتہ علاقوں کو بھی ترقی یافتہ علاقوں کے ہم پلہ لایا جا سکے -حاجی امجد محمود چوہدری نے کہا کہ غریب عوام کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے -منتخب عوامی نمائندے اپنے حلقوں کے عوام کے ساتھ رابطہ قائم رکھے ہوئے ہیں اور عوام کی نشاندہی پر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات