حقیقی جمہوری سیاسی قیادت کا راستہ روکنے کے لیے گزشتہ 73سالوں کے دوران"electable" نامی فیکٹری کی پیداوار میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ، مابت کاکا

اتوار 31 مئی 2020 21:35

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوری سیاسی قیادت کا راستہ روکنے کے لیے گزشتہ 73سالوں کیدوران"electable" نامی فیکٹری کی پیداوار میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور یہ موسمی بٹیر ہروقت دستیاب ہوتے ہیں جن کا اجتماعی ترقی عوام الناس کی خوشحالی سے کوئی غرض و غایت نہیں کپتان کے ناکامی پر اگلے انتخابات میں ایک اور کپتان کیلئے راستہ ہموار کیا جارہاہے سلیکٹیڈ وزیر اعظم کو18ویں ترمیم رول بیک کرنے کی خاطر اقتدار میں لایا گیا دھاندلی کے پیداوار حکمران سے اہلیت صلاحیت کی توقوع کرنا عبث ہیں جب تک قومی جمہوری سیاسی قیادت اور حقیقی جمہوریت کو قبول نہیں کیا جاتا ملک میں خوشحالی کادوردورہ اور معاشی استحکام نہیں آسکتا جب تک عام لوگوں کو صحت تعلیم پینے کے پانی زرائع امدورفت کے بہتر سہولیات میسر اور سب سے بڑھ کر ان کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی نہیں بنایا جاتا چند خاندانوں کی اسود گی کو ترقی نہیں کہہ سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں پارٹی اراکین سے بات چیت کے دوران کیااس موقع پر صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عدالباری آغا رکن مرکزی کمیٹی مراد خان کاکڑ انجنئیر رسد خان کاکڑ حاجی شفیع میرزئی چئیر مین شاجہان اغا نواز خان کاکڑ عصمت کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھیبعد ازاں عصمت کاکڑ نے پارٹی رہنماوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا اصغرعلی ترین سید عدالباری آغا حیات خان حیات عبدالخالق ناصر گنو خان غلزئی چئیرمین شاہجہان اغا جبار کاکڑ شمس کاکڑ نے پارٹی وفد کے ہمراہ مسلم باغ میں پارٹی کے سینئر رکن ملک حمید سے ان کے والد ملک نوروز کے وفات ملک عبد المجید سرگڑھ سے ان کے بھائی ملک عبدالحمید سرگڑھ کے وفات پر لورالائی میں پارٹی رہنما سابق ڈپٹی کمشنر پارالدین غلزئی سے ان کے بھائی کریم خان غلزئی کے وفات ننگیالی یونٹ کے سالار بازخان کے چچا گل حبیب کے وفات اور پروفیسر قاہر خان ناصر کے چچی کے وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔