شہبازشریف کا معروف چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اعظم خان کے کورونا سے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اتوار 31 مئی 2020 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے خیبرپختونخوا کے معروف چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اعظم خان کے کورونا سے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم علاقے اور انسانیت کے لئے خدمات پر ڈاکٹر محمد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاقے کے عوام کے لئے ان کا مسیحا کا خصوصی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی کورونا کے خلاف جنگ میں قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ڈاکٹرز، طبی ومعاون عملہ اپنی جان خطرے میں ڈال لوگوں کو کورونا سے بچانے کا جہاد کررہا ہے۔ اللہ تعالی ڈاکٹر محمداعظم اور دیگر مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔