نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائیوں میں غلط بیانی کی قدر مشترک ہے، نواز شریف کہتے تھے کہ مجھ سے زیادہ کوئی بیمار نہیں، نواز شریف لندن میں کورونا وائرس کی وبا میں بھی ماسک کے بغیر بیٹھے ہیں

شہباز شریف کہتے تھے کہ مجھ سے زیادہ دلیر کوئی نہیں لیکن وہ لندن سے واپس آ کر کورونا سے لڑنے کی بجائے ڈرنے میں مصروف ہیں، فیاض الحسن چوہان

اتوار 31 مئی 2020 22:30

نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائیوں میں غلط بیانی کی قدر مشترک ہے، ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائیوں میں غلط بیانی کی قدر مشترک ہے، نواز شریف کہتے تھے کہ مجھ سے زیادہ کوئی بیمار نہیں، نواز شریف لندن میں کورونا وائرس کی وبا میں بھی ماسک کے بغیر بیٹھے ہیں، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کہتے تھے کہ مجھ سے زیادہ دلیر کوئی نہیں لیکن وہ لندن سے واپس آ کر کورونا سے لڑنے کی بجائے ڈرنے میں مصروف ہیں، وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کی تازہ ترین تصویر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائی غلط بیانی کا اعلیٰ شاہکار ہیں، نواز شریف کی موجودہ تصویر آلِ شریف کے لئے شرمندگی کا باعث ہونا چاہیئے تھی، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نواز کی ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس تصویر پر بھی سینے پر تمغہ امتیاز سجانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں، شہبازشریف نیب میں دائر ہونے والے متوقع ٹی ٹی ریفرنس سے بچنے کے لئے شاہد خاقان عباسی جیسے مہرے کو میڈیا میں استمعال کر رہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی خود سر سے پاؤں تک کرپشن کی خارش کا شکار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی سیاست ٹی ٹی، اقربا پروری، منافقت اور بزدلی کا شکار ہو چکی ہے۔