سینیٹرسرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی

حادثے میں7 سرکاری محافظ جاں بحق اور 3 شدید زخمی، سرفراز بگٹی اور اہلخانہ حادثے میں محفوظ رہے۔ لیویز ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 مئی 2020 22:31

سینیٹرسرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی
کوئٹہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی 2020ء) لورالائی میں سابق وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں7 سرکاری محافظ جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے، حادثے میں سرفراز بگٹی اور اہلخانہ محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق لورالائی کے قریب سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں7 سرکاری محافظ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے میں سابق وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اہلخانہ کے ہمراہ دوسری گاڑی میں تھے۔ جس کی وجہ سرفراز بگٹی اور ان کے اہلخانہ حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔