ھ* بروری میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں نو جوان کا قتل افسوس ناک ہے،نجینئر زمرک خان اچکزئی

اتوار 31 مئی 2020 23:10

×کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گزشتہ شب بروری میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں نو جوان کا قتل افسوس ناک ہے دلخراش واقع کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا یے حکومت تمام مشنری کو بروے کار لاییں گے ظلم کیخلاف احتجاج اور آواز‘ بلند کرنا باچا‘ خان کا، وژن یے یہ بات انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہاں کہ ظالم کیخلاف اور مظلوم کا ساتھ دینا انسانیت عدل و انصاف کا بھی تقاضا ہے اس دلخراش واقع کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا ئیں گی تاکہ آئندہ کسی بھی شہری پر اس طرح ظلم نہ ہو وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے واقعہ کا نوٹس لیا اور حکومت اس حوالے سے تمام تر مشنری کو استعمال کرکے ملزمان کو قانون کے کھڑی میں لا ئیں گے صوبائی وزیر نے تمام مثبت سوچ رکھنے والے سوشل میڈیا دوستوں سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ شہر میں بسنے والے تمام برادر اقوام ایک دوسرے کے مسلمہ جائز حقوق کا احترام کریں صبر و برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وسیع تر اجتماعی مفاد کیلئے تمام سیاسی و مذہبی پارٹیاں کردار ادا کریں یہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے ہم سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے ظالم کے خلاف مل کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہیں تاکہ کوئٹہ کے روایتی امن و امان کو بحال رکھا جا سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کے رٹ برقرار ہے ملزمان کسی بھی صورت بچ نہیں سکتے ہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے گرفت میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ واقعی انتہائی بربریت انسانیت سوز دلخراش یے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے صوبائی حکومت اور خاص کر عوامی نیشنل پارٹی کی ہمدردی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اور ان کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس غم زدہ واقعہ میں ہم برا بر شرہک ہے ۔