خیبرپختونخواہ میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گیا

ڈاکٹراورنگزیب خٹک 3 روز سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آئی سی یو میں تھے، ڈاکٹر اورنگزیب پولیس سروسز ہسپتال پشاور میں بطور پتھالوجسٹ خدمات سرانجام دیتے ہوئے وائرس کا شکار ہوئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 مئی 2020 23:29

خیبرپختونخواہ میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گیا
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی 2020ء) خیبرپختونخواہ میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گیا، ڈاکٹر اورنگزیب خٹک 3 روز سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر اورنگزیب پولیس سروسز ہسپتال پشاور میں بطور پتھالوجسٹ خدمات سرانجام دیتے ہوئے وائرس کا شکار ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا کے 2 ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ڈاکٹر اورنگزیب خٹک اورچائلڈ اسپیلشٹ ڈاکٹر اعظم کورونا وائرس کا شکار ہونے سے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر اورنگزیب پشاور پولیس سروسز ہسپتال میں بطور پیتھالوجسٹ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر اورنگزیب حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں تین دن سے زیرعلاج تھے جبکہ ڈاکٹر اورنگزیب گزشتہ 3 دن سے آئی سی یو میں تھے۔

(جاری ہے)

اسی طرح چائلڈ اسپیلشٹ ڈاکٹر اعظم نوشہرہ کے ہسپتال میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈاکٹروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ کورونا مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ڈاکٹروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اسی طرح بلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے نبرد آزما ایک اور ڈاکٹر زندگی کی جنگ ہار گیا، سابق چائلڈ اسپیشلسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ ڈاکٹر شاہ ولی کوروناسے جاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بلوچستان سے ایک اور ڈاکٹر شہید ہوگئے ہیں ،ڈاکٹر شاہ ولی بی ایم سی آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے جو دوران علاج زندگی کی جنگ ہار گئے ۔

دنیا بھر میں 75طبی عملہ خواتین پر مشتمل ہے جبکہ نرسوں کی 90 فیصد تعداد عورتوں پر مشتمل ہے جنہوں نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران انسانی جان بچانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔