طیارہ حادثہ کی وجہ سے عید کی تصویر شئیر نہیں کی صباء قمر

پیر 1 جون 2020 10:25

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) اداکارہ صباء قمر نے عید کی تصویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ا نہوں نے کہا کہ مداح ان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے عید کے جوڑے میں تصاویر شیئر کیوں نہیں کیں تو وہ ان کو بتا نا چاہتی ہیں کہ اس بار وہ عید پر تیار نہیں ہوئیں کیونکہ اس بار کی عید مختلف اور مشکل تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کا دل اداس تھا جو لوگ طیارہ حادثہ میں ہم سے بچھڑ گئے اور جو لوگ اس وائرس میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان سب حالات کے باعث وہ افسردہ رہیں ۔

متعلقہ عنوان :