شہروز سبزواری اور صدف کنول کو شادی کرنے پر لوگوں کا منفی ردعمل سامنے آگیا

پیر 1 جون 2020 10:30

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول کو شادی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری تصا ویر میں صارفین نے دونوں کی شادی بارے میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہروز سبزواری ایک جھوٹے انسان ہیں اور صدف کنول ایک عورت کا گھر تباہ کرکے کیسے خوش رہ سکتی ہیں ، اس موقع پر صارفین نے شہروز سبزواری کی سابقہ بیوی شائیرہ یوسف کے لئے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں ایک باہمت خاتون کا لقب دیتے ہوئے کہاکہ شہروز سبزواری جیسا انسان ان کے قابل نہیںہیں اور وہ ایک نہایت مہذب اور بہادر خاتون ہیں۔

متعلقہ عنوان :