لیبیا میں اندھا دھند فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

پیر 1 جون 2020 10:45

طرابلس ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) لیبیا کے دارالحکومت تریپولی میں اندھا دھند فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ سرکاری فوج اور جنوبی تریپولی میں حریف فوج کے درمیان زبردست فائرنگ ہوئی۔ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کی فوج نے حریف فوج پر گولہ باری کا الزام لگایا ہے۔ دریں اثنا، حکومت نے کہا کہ فوجیوں نے جنوبی تریپولی میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کی فوج کے 14 سے زیادہ فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے اور جنوب مغربی لیبیا میں ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔