کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافر شبیراحمد کی جگہ کسی اور کی تدفین کر دی گئی

لواحقین نے غیر سائنسی طریقہ استعمال کرتے ہوئے شبیر احمد کی غلط شناخت کی ، ڈینٹل ہسٹری کے بعد شناخت ہونے پر لواحقین کو اطلاع دی تو معلوم ہوا کہ وہ پہلے ہی شبیر احمد کی تدفین کر چکے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 1 جون 2020 11:10

کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافر شبیراحمد کی جگہ کسی اور کی تدفین ..
کراچی ( اردو پوائنٹ اخبارا تازہ ترین یکم جون 2020ء ) کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافر شبیراحمد کی جگہ کسی اور کی تدفین کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد نیشنل ڈیزاسٹراینڈ مینیجمنٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے ایدھی سرد خانے میں ڈینٹل ہسٹری کے ذریعے جانچ کی گئی تو لاش کوئی اور نکلی ۔ تاہم معاملے نے اس وقت نیا رخ موڑ لیا جب شبیر احمد کے لواحقین سے رابطہ کیا گیا اور بتایا کہ شبیر احمد کی لاش مل گئی ہے۔

جس پر ا ہل خانہ نے بتایا کہ وہ پہلے پہ کسی اورکی نعش کو شبیر احمد سمجھ کر دفنا چکے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے مسافر شبیر احمد کے اہل خانہ نے غلط لاش کی نشان دہی کی تھی۔ اور غیر سائنسی طریقے کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد تدفین کر دی گئی تھی۔ تاہم لاش کو لواحقین کے حوالے کرتے وہ ان کے ڈینٹل نمونے حاصل کر لئے گئے تھے جس کے بعد کسی شبیر احمد کی شناخت کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیصل ایدھی کے مطابق شبیر احمد سمجھ کر دفنائی گئی لاش کو دبارہ نکلا جائے گا اور شناخت کے بعد دوبارہ تدفین کی جائے گی۔ یہ بات بھی قابل غور رہے اس سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ کی میتوں کوبغیر شناخت لے جایا جا رہا ہے ،طیارہ حادثہ میں جاں بحق بیوروکریٹ خالد شیر دل کی سابق اہلیہ کا وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام ویڈیو پیغام میں دعویٰ سامنے آیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے بیورو کریٹ خالد شیر دل کی بیوی نے کہا تھا کہ 5 دن ہو گئے میرے سابق شوہر کی شناخت نہیں ہو رہی ۔ آخر اس کی ذمہ داری کون لے گا ان کا کہنا تھا کہ لوگ بغیر شناخت کے ہی میتوں کو لے جایا جا رہا ہے۔ ورثہ بے صبر ہو رہے ہیں۔ بعدازاں خالد شیر کو سپرد خاک کر دیا گیا تھا ۔