Live Updates

چین کی بہادر فوج نے بھارتی فوج کے لداخ میں ناجائز قبضے کی خواہش کو خاک میں ملا دیا: آزاد کشیمر کے سابق وزیر برقیات اطلاعات و اوورسیز ایم ایل اے رہنما پاکستان تحریک انصاف محمود ریاض

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 جون 2020 11:17

چین کی بہادر فوج  نے بھارتی فوج کے لداخ میں ناجائز قبضے کی  خواہش کو ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) آزاد کشیمر کے سابق وزیر برقیات اطلاعات و اوورسیز ایم ایل اے رہنما پاکستان تحریک انصاف محمود ریاض نے جنگ لندن سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا چین کی بہادر فوج نے بھارتی فوج کے لداخ میں ناجائز قبضے کی خواہش کو خاک میں ملا دیا بھارت اس پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے چائنہ اور بھارت کا لداخ میں آمنا سامنا دونوں افواج کے درمیان جھڑپ کے بعد اور چائنہ کی بہادر فوج نے وہاں سے ہندوستان کو بھاگنے پر مجبور کیا اس پر ہم چائنہ کی مسلح افواج، اور اس کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم ہندوستان کے اس آرمی چیف سے پوچھنا چاہتے ہیں۔

جو میڈیا پر آ کر بڑی بڑی گیدڑ بھپکیاں مارا کرتے تھے، وہ آج کل کدھر ہیں وہ آرمی چیف کدھر روپوش ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی فوج جموں کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی داستانیں رقم کر رہی ہے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے آج دنیا بھر میں آباد اورسیز کشمیری پوچھ رہے ہیں ہندوستان کا آرمی چیف کدھر روپوش ہے۔ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اس پر صرف کشمیریوں کا حق ہے، لداخ کشمیر کا حصہ ہے اور کشمیری ہی اس کے اصل وارث ہیں۔

ہندوستان کس منہ سے اس پر اپنا حق جتا رہا ہے ہندوستان کشمیر کے کسی ایک انچ کا بھی وارث نہیں ہو سکتا ۔ہم انشاء اللہ ہندوستان کو جموں و کشمیر اور لداخ سے نکالیں گے، اور وہاں پر کشمیر کا پرچم کو لہرائیں گے، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم ہندوستان فوج کو شکست دیں گے، لائن آف کنٹرول کے اطراف پر اور نو لاکھ ہندوستانی فوج کا نہتے کشمیریوں پر ظلم کا حساب ان سے مکمل طور پر سود سمت لیں گے، ہندوستان کے پڑھے لکھے طبقے سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کے وہ نریندر مودی کے موجودہ اقدامات کو مسترد کریں اور اس کے حکومت سے سے چھٹکارا حاصل کریں اس سے قبل کہ ہندوستان ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے۔

بھارتی فوج نہتے کشیمریوں کی نسل کشی کر رہی ہے مقبوضہ کشیمر میں بزدل بھارتی فوج طاقت کے زریعے کشیمریوں کا قتل عام کررہی ہے۔ چین کی بہادر فوج نے لداخ سے بھارتی فوج کو بھگایا انشااللہ بہت جلد کشیمری بھارتی فوج کو مقبوضہ کشیمر سے بھاگیں گے۔ کشیمریوں کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات